رکشے میں بٹھانے سے انکار پر نوجوانوں نے ڈرائیور کو ہی قتل کردیا

حافظ آباد: رکشے میں نہ بٹھانے پر ڈرائیور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کوٹ قاسم کا رہائشی25 سالہ رکشہ ڈرائیو ر محمد زمان رکشہ چلا کر اپنی فیملی کی گزر اوقات کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ گاؤں کے رہائشی دو نوجوان نے مبینہ طور پر اس کے رکشے میں بیٹھنے کی کوشش کی تو اس نے یہ کہہ کر انہیں نہ بیٹھنے دیا کہ اس کی سواریاں پوری ہیں جس پر ملزمان اور رکشہ ڈرائیور میں تکرار ہوئی۔

بعدازاں محمد زمان جب سواریوں کو اتار کر واپس گاؤں پہنچھا تو دونوں ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے