سندھ میں 37 ہزار اساتذہ مقامی سطح پر بھرتی کرنے کی منظوری

کراچی: سندھ کابینہ نے 37 ہزار اساتذہ مقامی سطح پر بھرتی کرنے کی منظوری دےدی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ محکمہ تعلیم میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچرز کی بھرتیاں یونین کونسلز اور تعلقہ سطح پر کی جائیں گی، اساتذہ کی بھرتی این ٹی ایس اور سینئر اساتذہ کی بھرتی ایس پی ایس سی کے ذریعے ہوگی جب کہ 5 فیصد کوٹا معذور افراد کے لیے مختص ہوگا۔

کابینہ نے نثار کھوڑو، سید سردار شاہ اور سعید غنی پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو نئی بھرتیوں کی پالیسی وضع کرے گی۔

اس کے علاوہ صوبائی کابینہ نے 2020 کی بارشوں سے متاثرین کے لیے 4 ارب 2 کروڑ 11 لاکھ 5 ہزار روپے امداد دینے کی منظوری دی ہے، یہ رقم موبائل بینکنگ کے ذریعے دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ ریونیو کو ہدایت کی کہ 15 دن میں رقم کی ادائیگی شروع ہونی چاہیے۔

کابینہ نے سندھ پولیس فیملی کلیم رولز 1934میں ترمیم کرتے ہوئےشہید پولیس اہلکاروں کی تنخواہ ،پروموشن اور دیگر مراعات جاری رکھنے کی منظوری بھی دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے