بائیڈن مذہبی آزادی کے تحفظ کو ترجیحات میں شامل کریں

امریکی قدامت پسندوں کی حمایت مل سکتی ہے، امریکہ کے عالمی قائدانہ کردار کو بحال کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پر صدر بائیڈن نے اس سال” جمہوریت کے لئے عالمی سطح کا سربراہی اجلاس“ منعقد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

بائیڈن کی دنیا کی جمہوریتوں کے لئے ترجیحات ”بدعنوانی کے خلاف جنگ ، آمرانہ نظام سے تحفظ اور انسانی حقوق کو فروغ دینا ہے۔“

ان ترجیحات کی فہرست میں مذہبی آزادی کے تحفظ کو شامل کرنے سے انہیں ایک طرف امریکی قدامت پسندوں کی حمایت بھی مل سکتی ہے جبکہ دوسری طرف اس سے خارجہ پالیسی میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے ایجنڈے کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ امریکہ کے اندر صدر بائیڈن کی معاشرے میں تقسیم ختم کرنے کی کوششوں میں معاون ثابت ہو گا۔

ایک تارک وطن اور دوسرے رنگ کی مسلمان عورت کی حیثیت سے ، مجھے اس وقت خوشی ہوئی جب بائیڈن نے کئی افریقی اور اکثریتی مسلم ممالک کے سفر پر پابندی کا خاتمہ کردیا۔

1980 کی دہائی کے اوائل میں میں جس ملک میں نوعمری میں آئی تھی ، وہ گذشتہ چار سالوں کے دوران ایک خوفناک اور ناقابل شناخت جگہ بن گیا تھا۔ میں نے اپنی پیدائش کے ملک کے سوا کبھی بھی اس نوعیت کی تقسیم نہیں دیکھی تھی۔

بائیڈن نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا تھا کہ امریکہ میں امتیازی ضابطوں کا خاتمہ ”ہماری مثال کی قوت ہے“ لیکن پوری دنیا میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لئے بھی امریکہ کو بہت کچھ کرنا ہے۔

اس میں مشرق وسطیٰ ، ہندوستان ، چین ، شمالی کوریا اور افریقہ کے کچھ حصوں میں مظلوم عیسائیوں کے علاوہ چین اور میانمار میں ایغور اور روہنگیا مسلمانوں نیز دنیا کے دوسرے حصوں میں ہندو ، احمدی ، یزیدی اور بہائی برادری کا تحفظ شامل ہے۔

امریکہ میں بین الاقوامی مذہبی آزادی کے معاملے میں مذہبی قدامت پسندوں کو غلبہ حاصل رہا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ اس کو ایک لبرل ، ترقی پسندوں کی تشویش کا معاملہ بھی بنا سکتی ہے اور مذہبی قدامت پسندوں کے ساتھ مشترکہ مقاصد متعین کرسکتی ہے جو بیرون ملک اپنے ہم مذہب لوگوں کی حالت کے بارے میں فکر مند ہیں۔

لبرل اور یہاں تک کہ ترقی پسند سیاستدانوں کو بین الاقوامی مذہبی آزادی کو مذہب کے معاملے کے طور پر نہیں بلکہ انسانی حقوق کے سوال کے طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ چونکہ امریکہ کے سیاسی میدان میں بائیں بازو کی حمایت سے منتخب ہونے والے صدر بائیڈن خود ایک مذہبی شخص ہیں اس لئے ان کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے آرٹیکل 18 جسے عموماً نظرانداز کر دیا جاتا ہے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اس آرٹیکل میں ” کسی کے مذہب یا اعتقاد کو تبدیل کرنے کی آزادی“ سمیت ”سوچ ، ضمیر اور مذہب کی آزادی کے حق“ کو تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ انفرادی طور پر یا معاشرے میں دوسروں کے ساتھ مل کر اپنے عقیدے کے اصولوں کو پڑھانے ، اس پر عمل کرنے ، عبادت کرنے اور ان کا عملدرآمد کرنے کی بھی آزادی کی توثیق کرتا ہے۔

مذہب یا عقیدے کی آزادی بھی افراد کے لامذہب ہونے کے حق کی حفاظت کرتی ہے۔ اقتدار کی سیاست اکثر مظلوم مذہبی اقلیتوں کے حق میں بین الاقوامی اقدامات کو روکتی ہے لیکن بیرون ملک مذہبی آزادی امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ رہی ہے جو 1903 میں روس میں یہودیوں کے قتل عام کی صدر تھیوڈور روس ویلٹ کی حمایت سے شروع ہوتی ہے۔

انٹرنیشنل ریلیجیس فریڈم ایکٹ (آئی آر ایف اے) ، جو 1998 میں کلنٹن انتظامیہ کے دور میں منظور ہوا تھا ، نے دنیا بھر میں مذہبی آزادی کو فروغ دینے میں امریکی کردار کے لئے ایک ادارہ جاتی فریم ورک تشکیل دیا تھا لیکن محکمہ خارجہ کے اندر بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لئے سفیر اور بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لئے امریکی کانگریس کے دو طرفہ کمیشن ، یو ایس سی آئی آر ایف کی اہمیت کا انحصار امریکی صدر اور ان کے پالیسی سازوں کی ترجیحات پر ہوتا ہے۔

مثال کے طور پر ، یو ایس سی آئی آر ایف کی بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ میں”خاص طور پر تشویش والے ممالک“ کو فہرست میں رکھنے کی سفارشات شامل ہیں لیکن وزیر خارجہ ایسے ممالک کے معاملات میں پابندیاں معاف کرنے کا مجاز ہے جو قومی سلامتی کی حکمت عملی کی وجہ سے اہم ہیں۔

چھوٹ ، جو غیر معمولی حالات میں دی جانے والی تھیں ، کچھ ممالک کے لئے یہ معمول بن گئیں جو مذہبی آزادیوں کو بے دریغ پامال کرتے ہیں۔ امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے والے حکمران ، جابرانہ پالیسیوں کو تبدیل کرنے کی طرف مائل ہونے کی بجائے صرف بدنام کرنے کا پراپیگنڈہ قرار دے کر چھوٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

صدر بائیڈن اپنے وزیر خارجہ ، انٹونی بلنکن کو اپنے عہدے کے چھوٹ کے اختیار کو صرف اور صرف اس صورت میں استعمال کرنے کی ہدایت کر سکتے ہیں جب کسی خاص وقت پر پابندیاں عائد کرنے سے کسی بڑے امریکی مفاد کو خطرہ لاحق ہو۔ جن ممالک کو سال بہ سال چھوٹ کی ضرورت ہوتی ہے انہیں اس نوٹس پر رکھنا چاہئے کہ ان کے ساتھ مذہبی اقلیتوں کے ساتھ بدسلوکی سے امریکہ کے ساتھ ان کے تعلقات کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

اس کی تصدیق سماعت کے دوران ، بلنکن کو نئی انتظامیہ کے انسانی حقوق اور مذہب اور عقیدے کی آزادی کے عزم کا ابتدائی اشارہ دیا گیا تھا۔ بلنکن نے ٹرمپ انتظامیہ کے اختتامی لمحات کے اس عزم کی تائید کی کہ چین کا ایغور مسلم آبادی کے ساتھ سلوک نسل ک±شی کے مترادف ہے۔

اگر یہ انتظامیہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی مذہبی آزادی کے مسئلے پر اصولی موقف اپنائے تو اسے امریکہ کے اندر اور باہر مختلف عقائد اور مذہبی روایات رکھنے والے بہت سارے لوگوں کی حمایت حاصل ہو جائے گی۔

اکثریت کے بل بوتے پر قائم حکومتوں کے اپنے ممالک میں مذہبی اقلیتوں پر ظلم و ستم کی مخالفت بھی امریکی سفارتکاروں کا ہاتھ کمزور کرنے کے بجائے امریکی خارجہ پالیسی کی ایک قوت ثابت ہو گی جیسا کہ بعض اوقات فرض کیا جاتا ہے۔

اس طرح امریکہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے معاملات پر عالمی قائدانہ کردار دوبارہ حاصل کر سکتا ہے اور دنیا کو بتا سکتا ہے کہ اس منصب پر کسی مذہبی جابرانہ حکومت کا نہیں امریکہ کا حق بنتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے