لاہور: غیر ملکی خاتون نشے کی زیادتی سے ہلاک

لاہور : ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں غیر ملکی خاتون مبینہ طورپر نشے کی زیادتی سے ہلاک ہو گئی۔

پولیس کے مطابق لیزا نامی خاتون افریقی ستوکتلہ میں مقیم تھی اور وہ اپنے دوست کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی اٹینڈ کرنے گئی تھی جہاں نشے کی زیادتی سےاس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا جب کہ لیزا کا خاوند منشیات کے مقدمہ میں کوٹ لکھپت جیل میں ہے۔

پولیس کے مطابق مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے