مہنگائی کم کرنے کی ہماری کوششوں کے نتائج آنے لگے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ مہنگائی کم کرنے کی حکومتی کوششوں کے نتائج آنے لگے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی محاذ پر ایک اور اچھی خبر، مہنگائی کم کرنے کی ہماری کوششوں کے نتائج آنے لگے۔

انہوں نے بتایا کہ کنزیومرپرائس انڈیکس اور مہنگائی ہمارےاقتدار میں آنےکے وقت سےکم ہوگئی۔

وزیرعظم نے اپنی ٹوئٹ میں معاشی ٹیم کو چوکس رہنے اور مہنگائی کنٹرول میں رکھنےکی بھی ہدایت کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مہنگائی میں مسلسل کمی آرہی ہے، جنوری میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 5.7 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی شرح پی ٹی آئی حکومت کے اقتدار میں آنےکے وقت سےکم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے