پی آئی اے کی خاتون ائیر ہوسٹس کینیڈا سے لاپتا

کراچی: قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ایک اور ائیرہوسٹس کینیڈا سے لاپتا ہوگئی۔

قومی ائیرلائن کی ائیر ہوسٹس پرواز پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی تھی لیکن ائیر ہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔

ترجمان پی آئی اے نے ائیرہوسٹس کے لاپتا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون فضائی میزبان سے متعلق کینیڈاکی امیگریشن اور ائیر پورٹ اتھارٹی کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ائیر ہوسٹس پرکینیڈامیں مبینہ شہریت لینے کے لیے سلپ ہونے کا شبہ ہے، سی ای او پی آئی اے نے نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پی آئی اے کا ایک فلائٹاسٹیورڈ کینیڈا میں لاپتا ہوا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے