اسلام آباد: کشمالہ طارق کے پروٹوکول کی گاڑیوں سے حادثہ، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر کشمالہ طارق کے پروٹوکول میں شامل 5 تیز رفتار گاڑیوں نے سگنل توڑتے ہوئےکار اور موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سیکٹر جی الیون کے سگنل پر کشمالہ طارق کے پروٹول میں شامل گاڑیوں نے ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ قافلے میں ایک سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی بھی شامل ہے، ایک گاڑی میں کشمالہ طارق کے خاوند اور بیٹا بھی موجود تھے۔

پولیس نے کشمالہ طارق کے خاوند وقاص خان کو تھانہ رمنا منتقل کر دیا جبکہ کشمالہ طارق کا بیٹا اور قافلے میں شامل دیگر افراد موقع سے فرار ہو گئے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے