اسلام آباد حادثہ: وزیراعظم کی وفاقی وزراء کی اضافی سیکیورٹی واپس لینے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کی اضافی سیکیورٹی واپس لینے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے اسلام آباد میں ٹریفک حادثے کا نوٹس لیا اور کہا کہ وزراء اور دیگر بااثر لوگ پولیس کے اسکواڈ لے کر گھومتے ہیں، بتایا جائے کس کس کے پاس کتنی سیکیورٹی ہے ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 28 جنوری کے فیصلوں، سی پیک سے متعلق کمیٹی کے26 جنوری کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانونی مقدمات کے 21 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کی۔

وفاقی کابینہ نے متبادل تنازعاتی حل ایکٹ کے تحت غیرجانبدرانہ پینل کی تعیناتی اور وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کےتحت بسوں کی آپریشنل پالیسی کی منظوری بھی دی۔

اسلام آباد میں لاپتہ افراد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کیاگیا۔ اجلاس میں اے ایچ ایس انٹرنیشنل ائیر لائن کےلائسنس کی تجدید کا فیصلہ مؤخر کردیاگیا۔

تاریخی یادگاروں کو محفوظ بنانے کےلیےبھارت سے مخصوص پتھر منگانے کامعاملہ بھی مؤخر کیاگیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے