اسلام آباد حادثہ: کشمالہ طارق کا مؤقف بھی سامنے آگیا

اسلام آباد میں پیش آنے والے خوف ناک حادثے سے متعلق وفاقی محتسب برائے ہراسانی کشمالہ طارق کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔

کشمالہ طارق نے کہا ہےکہ ان کا بیٹا پچھلی گاڑی میں تھا، وہ اور ان کے شوہر ایک گاڑی میں تھے ، زبردستی سارا مدعا ان کے بیٹے پر ڈالا جارہاہے ، ڈرائیور سے گاڑی کنٹرول نہيں ہوئی ،یہ ایک خوفناک حادثہ تھا ، جو بچے جان سے گئے ان کےلیے دل بہت پریشان ہے ۔

کشمالہ طارق نےکہاکہ ان کا بیٹا اور شوہر سب تھانے بھی گئے تھے، انصاف ہوگا لیکن ناحق کسی کے بچے کو نہ لپیٹیں، کشمالہ طارق نے کہاکہ وہ بالکل بھی نہيں بھاگے بلکہ ایمبولینس بھی خود بلائی تھی۔

کشمالہ طارق نے بتایا کہ ’ہم کل لاہور سے شام 7 بجے کے قریب نکلے،ہم نےساڑھے10 بجےکے قریب ٹول پلازہ کراس کیا،ہم دو گاڑیوں میں سوار تھے، میں اور میرے شوہر ایک گاڑی میں تھے،کشمیر ہائی وے پر پہنچے تو ایک دم ہمیں جھٹکا لگا اورچوٹ لگی، ڈرائیور سے گاڑی کنٹرول نہیں ہوئی، خوفناک حادثہ تھا‘۔

کشمالہ طارق نے مزید کہا کہ ’جو بچے حادثے میں جان سے گئے ان کے لیےدل بہت پریشان ہے،ہم خود بچوں والےہیں، میرا بیٹا شوہرسب تھانے بھی گئے ، انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے