پشاور ميں خواجہ سرائوں کا دھرنا، حکومت سے سپريم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ

پشاور ميں خواجہ سرائوں نے حکومت سے سپريم کورٹ کے احکامات پر عمل درآ٘مد کا مطالبہ کرديا،کہتے ہيں نادرا سميت اچھے اداروں ميں صرف خواتين کے کاموں کي نشستوں پر نوکري دي جائے

پشاور ميں خواجہ سرائوں نے دھرنا ديا تو حکومت اور غير سرکاري تنظميوں سميت سب سے ناراض نظر آئے کہتے ہيں صنفي تشدد کے خلاف 16دن تو سب منارہے ہيں ليکن صرف يہ ايک صنف نازک ہي اپنے حقوق سے محروم ہيں

احتجاج کرنے والے خواجہ سرا کہتے ہيں ملازمتوں ميں دو فيصد کا کوٹہ ديا جائے ليکن وہ صرف خواتين والے کام ہي کرسکتے ہيں وہ بھي اچھي پوسٹوں پر

مظاہرين نے اپنے مطالبات منظور نہ ہونے کي صورت ميں وزيراعليٰ ہاوس اور سپريم کورٹ کے باہر دھرنا دينے کا عنديہ بھي ديديا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے