خواجہ سرا کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت مل گئی

لاہورہائیکورٹ نےخواجہ سراؤں کیلئے کوٹہ مختص نہ کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے خواجہ سرا فیاض اللہ کوپنجاب پبلک سروس کمیشن(پی پی ایس سی) کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس فیصل زمان خان نے خواجہ سرا فیاض اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست منظور کیوں نہ کی؟ اس پر وکیل پی پی ایس سی نےکہاکہ اگر ہائیر ایجوکیشن اجازت دے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

اس موقع پر سیکشن افسر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی عدالت کو بتایاکہ انہیں خواجہ سراکی درخواست منظورکرنے پر کوئی اعتراض نہیں، وہ بطور خاتون درخواست منظور کررہے ہیں۔

اس پر عدالت نےخواجہ سرا فیاض اللہ کو ہدایت کی کہ وہ دوبارہ درخواست جمع کرائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے