ملک میں اب تک 27 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکیسن دی جاچکی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق اب تک 27 ہزار 228 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکیسن فراہم کی جاچکی ہے۔

وفاقی وز یر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے حکمتِ عملی کا جائزہ لیتے ہوئے فرنٹ لائن ورکرز کے ویکسی نیشن پلان پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 27 ہزار 228 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکیسن فراہم کی جاچکی ہے۔

اجلاس میں ویکسی نیشن کے لیے طے کردہ طریقہ کار اختیار نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام صوبوں کو گائیڈ لائن کے تحت ویکیسن لگانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ کسی کو بھی نرو سینٹر اور آر ایم ایس ویکسین سسٹم کو بائی پاس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ شفافیت کے لیے تمام ریکارڈ برقرار رکھا جا رہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں اب تک 21 ہزار 121،پنجاب میں 4 ہزار 458 ، خیبرپختونخوا میں 691، اسلام آباد میں 274، آزاد کشمیر میں 239 ، گلگت بلتستان میں 312، بلوچستان میں 133 ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکیسن دی جاچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے