منال نے احسن محسن سے محبت کا اقرار کر لیا

اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کو اکثر مقامات پر ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر اپ لوڈ کرنے سے بھی نہیں کتراتے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر احسن محسن اکرام کی دادی کی سالگرہ کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی تھیں جس میں منال احسن کی دادی کو سرپرائز دیتی ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں احسن محسن کی پوری فیملی کے ساتھ اداکارہ منال خان کو دیکھا گیا تھا جب کہ منال کی احسن کے والد اور والدہ کے ساتھ بھی تصاویر سامنے آئیں۔

تاہم اداکاہ منال خان اور احسن محسن کی جانب سے ایک دوسرے کو پسند کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کی جانے والی قیاس آرائیوں کے حوالے سے خاموشی ہی اختیار کی گئی ہے۔

اب حال ہی میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر اداکارہ منال خان کی انسٹاگرام پوسٹ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

منال نے ویلینٹائنز ڈے کے موقع پر احسن محسن کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لال رنگ کا دل کی طرح دکھنے والا غبارہ بھی پکڑی ہوئی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں منال نے ایک کوٹیشن لکھی کہ ‘لو از ان دی ائیر’ اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ سادہ اور میٹھا۔

اس پوسٹ میں منال خان نے باقاعدہ طور پر احسن محسن سے محبت کا اظہار تو نہیں کیا لیکن اس سے یہ اندازہ ضرور ہو رہا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔
اداکارہ منال خان کی اس پوسٹ پر پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ادکاراؤں کی جانب سے انہیں مبارکباد بھی دی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے