زارا نعیم : دنیا بھر میں اے سی سی اے میں ٹاپ کرنے والی بن گئی

لاہور: پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاکستانی طالبہ زارا نعیم نے کہا کہ سخت امتحان کے لیے ’مطالعے پر توجہ مرکوز کرنا‘ پہلی ضرورت ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے زارا نعیم کا کہنا تھا کہ پڑھائی کا مجھے ہمیشہ سے شوق تھا، اگرچہ اے سی سی اے آسان نہیں ہے لیکن اگر آپ مختص کرلیں تو آپ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اے سی سی اے کی فائنینشل رپورٹنگ میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں 2 سال کا عرصہ لگا، اے سی سی اے کی کوئی خاص کلاسز نہیں لیں بس سخت محنت کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے نام روشن کرنے میں کامیاب رہی۔

واضح رہے کہ زارا نعیم کو دسمبر 2020 میں منعقد کیے جانے والے اے سی سی اے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کے بعد عالمی انعام یافتہ (global prizewinner)قرار دیا گیا ہے۔

زارا کی بے مثال کامیابی پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا بھی کہنا تھا کہ زارادنیا بھر میں اے سی سی اے کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرکے پاکستان کا فخر بن گئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے