پاک بھارت سیریز ہوتی نظر نہیں آرہی: چیرمین پی سی بی

چیرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے تمام امکانات ختم دکھائی دے رہے ہیں جب کہ سیریز کے نہ ہونے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 5 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ کی باتیں دم توڑ گئی ہیں جب کہ سیریز نہ ہونے سے پی سی بی کو 5 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی اب وقت نہیں رہا کہ سیریز کے انتظامات کرسکیں جب کہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے حکومت کی ہدایت پر عمل کریں گے۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے سیریز کھیلنے کی اجازت دی تھی لیکن بھارت نے ایم او یو کی پاسداری نہیں کی جب کہ ایم اویو کے تحت سیریزسے انکار پر کوئی جرمانہ نہیں رکھا گیا تھا، دیکھیں گے ہماری قانونی پوزیشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان میں کرکٹ پربات نہ ہونا افسوسناک ہے، ہمیں امید تھی کہ اب ماحول بہتر ہوجائے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایم او یو سائن کیا گیا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیریز دسمبر میں ہونا تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے