ایم ڈی این ٹی ڈی سی کیلئے شارٹ لسٹ امیدواران میں سے 3 کے متعلق اہم انکشافات ، ایس ای سی پی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں

ایم ڈی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے عہدے کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والے 4 امیدواروں میں سے تین امیدوار ایس ای سی پی کے طے کردہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔ایک امیدوار کا متعلقہ فیلڈ کا تجربہ نہیں، دوسرےامیدوار کی الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری نہیں جبکہ تیسرے امیدوار کی انٹیلی جنس رپورٹ نیگٹو ہے جبکہ چوتھے امیدوار اعزاز احمد کے شرائط پر پورا اترنے کے باعث تعیناتی کے امکانات روشن ہو گئے۔

وزارت توانائی کے ذیلی ادارے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیج کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے ایم ڈی کی تعیناتی کے لیے اعزاز احمد سمیت4امیدواروں کا پینل تیار، حتمی فیصلہ کل وفاقی کابینہ کرے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق این ٹی ڈی سی کے سابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپریل 2020میں آسامی مشتہر کی۔ 47امیدواروں نے درخواستیں بھجوائیں،سکروٹنی کے بعد 19امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیاجس میں سے 15امیدواروں کے انٹرویو ہوئے۔بورڈ آف ڈائریکٹرزنے چار امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا۔ شارٹ لسٹ کرنے والے اس بورڈ کو اپنی مدت مکمل ہونے پر بعد میں تحلیل کر دیا گیا تھا۔ امیدواروں کے انتخاب میں کئی کوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔ SECP کے پبلک سیکٹر کمپنیز قوانین کی شق 5 (2) کے مطابق امیدوار کا متعلقہ فیلڈ میں تجربہ ہونا لازم ہے۔ ایک امیدوار کا متعلقہ فیلڈ میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔ شارٹ لسٹ ہونے والے دو امیدواروں کا صرف ڈسٹر بیوشن کا تجربہ ہے جب کہ کام کی نوعیت ایکسٹرا ہائی وولٹیج ٹراسمیشن نیٹ ورک کے متعلق ہے ، ان میں سے ایک امیدوار کی انٹیلیجنس رپورٹ نیگٹو آچکی ہے ۔

قومی سلامتی سے متعلقہ اس ادارے میں ان امیدواروں کی تعیناتی کئی سوالات کو جنم دے گی ۔ کینیڈا کی الیکٹرک کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر فائز اعزاز احمد ایس ای سی پی کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا سے آنے والے امیدوار نے سوئی ناردرن گیس کے ایم ڈی سے کم تنخواہ لینے پر رضامندی ظاہر کر د ی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے