اداکارہ رانی مکھرجی کے ہاں ننھی پری کی آمد

اداكارہ رانی مكھر جی اور فلمساز ادتیہ چوپڑا كے ہاں بیٹی كی پیدائش ہوئی ہے جس كا نام انہوں نے ادیرا ركھا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے مقامی اسپتال میں رانی مکھرجی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ادیرا رکھا ہے۔
رانی مکھرجی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے مداحوں كی بے حد شكر گزارہیں جن كی دعاؤں سے انہیں بیٹی کی شکل میں انمول تحفہ ملا ہے۔ ادیرا کی آمد سے ان کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز ہوا ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ رانی مکھرجی بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر ادیتیہ چوپرا گزشتہ برس اپریل میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اور اسی مناسبت سے انہوں نے اپنی بیٹی کا نام دونوں کے نام کے ابتدائی حروف سے رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے