داؤد ابراہیم کی گاڑی کی 60 ڈالر میں نیلامی

ہندوستانی حکومت نے بدھ کے روز انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی گاڑی، ریسٹورنٹ اور زرعی زمین کو نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستانی پولیس دہائیوں سے داؤد ابراہیم کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے جبکہ ان کی 15 سال پرانی گاڑی کو محض 60 امریکی ڈالر (تقریباً 6000 ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام کیا جارہا ہے جو اس وقت ممبئی کے مضافات میں کھڑی ہے۔

انڈر ورلڈ ڈان کی جائیداد کو تقریباً ایک دہائی قبل ضبط کرلیا گیا تھا تاہم یہ ان کے کل اثاثوں کا بہت چھوٹا حصہ ہے جبکہ خریدار ان کی جائیداد خریدنے سے گریز کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہندوستانی انڈر ورلڈ ڈان کا چھوٹا راجن گرفتار

ہندوستانی حکام کو داؤد ابراہم ہتھیاروں کی اسمگلنگ، بھتہ خوری اور قتل کے مقدمات میں مطلوب ہے۔

اس کے علاوہ ان پر شدت پسند گروپوں کو رقم فراہم کرنے اور 1993 کے ممبئی حملوں کو ماسٹر مائنڈ کرنے کا بھی الزام ہے جس میں 257 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ ماہ ہندوستانی حکام نے رجندرا نکلجے عرف چھوٹا راجن کو انڈونیشیا سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے