تعلیمی سال 22-2021 : صدرِ مملکت کو یکساں قومی نصاب کی تیاری پر بریفنگ

صدر مملکت عارف علوی کو یکساں قومی نصاب کی تیاری پر بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی سال 22-2021 کے دوران 1 تا 5 گریڈ کے طلبہ کیلئے نیا نصاب متعارف کرایا جائے گا۔

دُوسرے مرحلے میں گریڈ (6-8) اور تیسرے مرحلے میں (9 سے 12 جماعت کے لیے نصاب کی تیاری شروع کردی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت ایوانِ صدر میں یکساں قومی نصاب پر اجلاس ہوا۔

صدرِ مملکت کو یکساں قومی نصاب کی تیاری پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکساں قومی نصاب نجی شعبے، دینی مدارس سمیت تمام وفاقی اکائیوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

صدر کو بتایا گیا کہ یکساں قومی نصاب ملک کی تعلیمی ضروریات کیلئے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ یکساں قومی نصاب کو تین مراحل میں ڈیزائن کیا گیا ہے، تعلیم کے تمام شعبوں میں لاگو کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تعلیمی سال 22-2021 کے دوران 1 تا 5 گریڈ کے طلبہ کے لیے نیا نصاب متعارف کرایا جائے گا۔ دُوسرے مرحلے میں گریڈ (6-8) اور تیسرے مرحلے میں (9 سے 12) جماعت کے لیے نصاب کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکساں قومی نصاب قرآن و سنت ، آئین ، قومی پالیسیاں اور قومی معیارات پر مرکوز ہوگا۔ پائیدار ترقی کے اہداف، قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات اور قومی اقدار پر بھی توجہ مرکوز کی جاۓ گی۔

صدر مملکت نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے کیلئے یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہوگا، طلبہ میں کردار سازی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم دینا ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے