9 فیصد پلے اسٹور ایپس وائرس منتقلی کا باعث

ایک مطالعے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی 9 فیصد ایپس آپ کی ذاتی معلومات لیک کرتی ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا اور ریورسائیڈ کی جانب سے اس حوالے سے ایک مشترکہ مطالعہ کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ تقریباً 9 فیصد مقبول ایپس صارفین کی پرائیوسی کو متاثر کرتی ہیں اور ان سے سیکیورٹی خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

تحقیق کے دوران 13500 فری اینڈرائیڈ ایپس کا مطالعہ کیا گیا جنہیں گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔ ان ایپس میں مقبول ترین سوشل میڈیا، شاپنگ، اینٹرٹینمنٹ اور دیگر ایپس شامل تھیں۔

بورنس کالج آف انجینیئر میں کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر میچالس فالوٹسوس کے مطابق زیادہ تر صارفین کو اس بات کا علم ہی نہیں ہوتا کہ ان کی نجی معلومات کا استعمال ہوسکتا ہے کیوں کہ ایپس ایک ویب سائٹس کیے ایک پیچیدہ نیٹ ورک سے منسلک ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ تر صارفین مقبول ایپس کے بارے میں سمجھتے ہیں کہ انہیں انسٹال کرنے میں کوئی خطرہ نہیں کیوں کہ یہ ایپ اسٹور پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جن نو فیصد ویب سائٹس کا تجزیہ کیا گیا انہوں نے کم از کم ایک ایسی ویب سائٹ سے رابطہ قائم کیا جو مالویئر پھیلاتی ہیں۔

محقیقین کا مشورہ ہے کہ کسی بھی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اس کا اچھی طرح ریویو کرلیں جبکہ اپنے فون میں کم سے کم ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔

ٹیم اب ایک ایسا ٹول تیار کررہی ہے جو کسی بھی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے قبل اس سے لاحق خطرات سے حوالے سے آگاہ کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے