بلاول کی ایم کیو ایم کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم اگر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کراچی کے حقوق کا مطالبہ کرے گی تو اس میں زیادہ طاقت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

بلاول کا کہنا تھاکہ پنجاب سے ن لیگ کی سینیٹ کی نشستیں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مدد کریں گی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور مشروط طور پر سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کیلئے امیدوار دستبردار کرانے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

وہیں آج ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے ظہرانے میں بھی شرکت نہیں کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے