کورونا میں مبتلا خواتین کے بال صحتیابی کے بعد بھی گرتے رہتے ہیں : تحقیق

بیجنگ: طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والی خواتین میں صحت یابی کے بعد بھی طویل عرصے تک بال گرنے کی شکایت برقرار رہتی ہے۔

سائنسی جریدے ’’لینسٹ‘‘ میں شائع ہونے والے تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ کووڈ-19 میں مبتلا ہونے والی خواتین میں بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں اور صحت یابی کے بعد بھی طویل مدت تک یہ علامت برقرار رہتی ہے۔

چین کے شہر ووہان میں ہونے والی اس تحقیق میں ایک ہزار 655 مریضوں کو شامل کیا گا جو 7 جنوری سے 29 مئی 2020 کے دوران زیر علاج رہے۔ ان افراد کے صحت یابی کے 6 ماہ بعد معائنے اور خون کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

ان مریضوں سے حاصل کی گئی معلومات میں انکشاف ہوا کہ صحت یابی کے باوجود بھی کئی علامتیں طویل المدت تک برقرار رہیں جن میں خواتین میں بالوں کا گرنا بھی شامل ہیں۔ طویل عرصے تک برقرار رہنے والی ان علامتوں کو ’’لانگ کووڈ‘‘ کہا جا رہا ہے۔

تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ صحتیابی کے 6 ماہ بعد بھی 63 فیصد مریضوں کو تھکاوٹ اور پٹھوں کی کمزوری کا سامنا تھا جبکہ 27 فیصد نے نیند کی مشکلات اور 22 فیصد نے بالوں کے گرنے کی شکایت کی۔

کووڈ-19 میں مبتلا ہونے والی خواتین میں 6 ماہ تک بالوں کی گرنے کی شکایت کے برقرار رہنے کے حوالے سے امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹولوجی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے بخار یا بیماری میں بالوں کا گرنا عام بات ہے جو طویل مدت تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے