حکومت کے اپنے ارکان اتنے ہی خفا ہیں جتنے عوام خفا ہیں:بلاول

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے اپنے ارکان اتنے ہی خفا ہیں جتنے عوام خفا ہیں جب کہ وہ ہار رہے ہیں اور ان کی حکومت جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کو ملک بھر میں ایکسپوز کر دیا ہے، ہم نے دکھا دیا ان کے اپنے ارکان حکومت سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے اور ہم مل کر انہیں یہاں سے نکالیں گے۔

چیئرمین پی پی کاکہنا تھا کہ سینیٹ میں اگر ہم ایک ووٹ بھی زیادہ لیتے ہیں وہ بھی بونس ہو گا، ہمارے امیدوار کو نا اہل کرانے کی کوشش کی گئی، انہیں آنکھ بند کر کے الیکشن جیتنا چاہیے تھا لیکن وہ حکومت پریشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اپنے ارکان اتنے ہی خفا ہیں جتنے عوام خفا ہیں، وہ ہار رہے ہیں اور ان کی حکومت جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے