پشاور بمقابلہ کراچی: PSL کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کے ڈینئل کرسچن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور کروایا۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا انتخاب کیا اور آخری اوورز تک پشاور زلمی کو اپنی گرفت میں رکھا مگر اننگز کے آخری اوور میں ڈینئل کرسچن نے 32 رنز دے کر کنگز کے فین کو مایوس کر دیا۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز اسکور کیے اور آخری اوور میں 32 رنز بننے کا مطلب ہے کہ پشاور زلمی نے اپنی اننگز کے 17 فیصد رنز صرف آخری اوور میں بنائے۔

ڈینئل کرسچن نے آخری اوور میں دو وائیڈ گیندیں کیں اور انہیں نوجوان عماد بٹ نے مجموعی طور پر 8 گیندوں پر4 چوکے اور 2چھکے لگا کر 32 رنز اسکور کیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے