قربانی کی کھالیں چوری کرنے کا الزام، رینجرز کا وسیم اختر کےخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماءوسیم اختر کے خلاف50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے جس پر انہیں 28 دسمبر کو عدالت طلب کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ایم کیو ایم رہنماءوسیم اختر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وسیم اختر نے ٹی وی ٹاک شو میں رینجرز پر قربانی کی کھالیں چوری کرنے کا الزام لگایا تھا اور ان کے بیان سے رینجرز کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وسیم اختر کو 28 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے