پاکستان :ڈرون حملوں میں چار ہزار جاں بحق

بنیادی انسانی حقوق کے ادارے فاؤنڈیشن فار فنڈا مینٹل رائٹس نے پاکستان میں درون حملوں کے متاثرین کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی

رپورٹ کے مطابق ڈرون حملوں میں اب تک چار ہزار افراد جاں بحق ہوئے. کیونکہ ان علاقوں میں آزاد نہ رپورٹنگ نہیں ہو رہی تاہم برطانوی ادارے بیورو آف تحقیقاتی صحافت اور انڈیپنڈنٹ فیکٹ فائنڈنگ کی رپورٹ کے مطابق ڈرون حملوں میں کم از کم 423 جبکہ زیادہ سے زیادہ 965 سول افراد جاں بحق ہو ئے.

رپورٹ کے مطابق ڈرون حملوں میں کم از کم 172 اور زیادہ سے زیادہ 207 بچے جاں بحق ہوئے.

drone1

ڈرون حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1158 سے لیکر 1738 تک رپورٹ کی گئی ہے.

پاکستان میں کل 421 ڈرون حملے کئے گئے. صرف اوبامہ کےدور میں 370 ڈرون حملے کئے گئے.

فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ امریکا کی رپورٹس کے مطابق ایک ٹارگٹ کو قتل کر نے کے لئے چار بچے مارے گئے.

Shehzad akbar adv

امریکا نے پہلی بار 2015 میں ڈرون حملوں میں سول افراد کے قتل کا اعتراف کیا جس میں دو غیر ملکی مغوی مارے گئے تھے. اس وقت امریکی صدر اوبامہ نے قومی ٹی وی پر معافی بھی مانگی اور ان کو معاوضہ بھی دیا گیا.

پاکستان میں ڈرون حملوں میں مارے جانے والے عام افراد کے قتل پر امریکا نے معافی مانگی اور نا ہی ان کو کوئی معاوضہ دیا گیا.

بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ ڈرون حملوں کے متاثرین کے لئے ہم سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں اور پارلیمان میں بھی اس کی حمایت میں آواز بلند کریں گے.

امریکا نے ایک بے گناہ افغانی یا عراقی زندگی کی قیمت پچاس ہزار ڈالر طے کی ہے.

ایک افغان بچے کی ٹانگوں کی قیمت گیارہ ہزار ڈالر مقرر کی. ایک یمنی جان کی قیمت ساٹھ ہزار ڈالر اور کسی صورت میں ایک لاکھ ڈالر مقرر ہے. تاہم امریکی حکومت کا انصاف دیکھیں کہ جب ڈرون حملے میں جب امریکی اور اطالوی شہری جاں بحق ہو ئے تو امریکا نے ان کے لواحقین کو ایک ملین ڈالر کی رقم دی.

ایک افغانی کی ہتھ گاڑی جس پر شیشے لدے ہوئے تھے ، وہ امریکی حملے میں تباہ ہوئی تو چار ہزار سینتالیس ڈالر دیے گئے جبکہ حملے میں مرنے والی 7 افغان گائیں کے مالکان کو بھی 2253 ڈالر ادا کئے گئے.

لیکن پاکستان میں کبھی بھی ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا.

ریمنڈ ڈیوس نے جب لاہور میں دو پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا تو دیت کے بجائے ریمنڈ ڈیوس کی جان بچانے کے لئے گیارہ لاکھ پچھتر ہزار ڈالر ادا کئے گئے. امریکا واپسی کے بعد ریمنڈ ڈیوس کو محض اس وجہ سے گرفتار کیا گیا کہ اس نے ایک امریکی شہری کو زدو کوب کیا تھا.

حکومت پاکستان کا فرض ہے کہ وہ ڈرون کے متاثرین کو امریکی حکومت سے معاوضہ لیکر دے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے