کراچی: 4 بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو ذبح کردیا

کراچی: منگھوپیر میں غیرت کے نام پر 4 بھائیوں نے اپنی شادی شدہ بہن اور رشتے دار کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون در بی بی اور رشتے دار مختار کے قتل میں ملوث چاروں ملزمان کی بیویاں پولیس کی حراست میں ہیں جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ رات گئے مقتول مختار اپنی رشتے دار خاتون در بی بی کے گھر اس سے ملنے آیا جس کے بارے میں در بی بی کے بھائیوں کو پتا لگا تو وہ پہنچ گئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ مقتول مختار نے ملزمان کے ساتھ ہاتھا پائی کرکے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ملزمان نے اسے پکڑ کر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا اور اس کے بعد چاروں ملزمان نے اپنی بہن در بی بی کو بھی تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق در بی بی شادی شدہ تھی اور اس کے شوہر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جب کہ چاروں قاتل بھائیوں کی تلاش جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے