مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

جمعیت علماء اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو دو روز سے بخار ہے اور وہ اپنی ڈیرہ اسماعیل خان والی رہائشگاہ پر قیام پزیر ہیں۔

ذرائع جے یو آئی کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے تاہم طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

[pullquote] فضل الرحمان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے: ترجمان جے یو آئی[/pullquote]

دوسری جانب ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان تین چار ماہ سے سفر کے باعث تھکن کا شکار ہیں، مولانا فضل الرحمان کے بخار میں کمی آئی ہے اور ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

اسلم غوری نے اس بات کی تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے