سپریم کورٹ نے سوئی ناردرن کے تمام زیر التوا مقدمات کے فارنزک آڈٹ کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل) کے تمام زیر التوا مقدمات کے فارنزک آڈٹ کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں سوئی نادرن گیس ملازمین کی بحالی کےخلاف کیس کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس میں کہا کہ سوئی ناردرن نے 2018 میں کیس داخل کیا اور چلے گئے،کیس میں تین وکیل ہیں سب نے پیسے کھائے اور عدالت میں پیش تک نہیں ہوئے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالت حکم نا دیتی تو اب تک 500 لوگ بھرتی کر دیےگئے ہوتے ، یہ سب ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں، سوئی ناردرن گیس کمپنی کے وکیل اور قانونی ٹیم سب بیکار ہیں،نقصان ریاست کاکر رہے ہیں۔

سیکرٹری توانائی نے عدالت کے طلب کرنے پر عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی تحقیقات کرکے عدالت کو رپورٹ پیش کریں گے۔

عدالت نے برطرف میٹر ریڈر کی 1998 سے بحالی کا ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا اور سوئی ناردرن کی اپیل پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دو ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے