ٹوئٹر کے نئے ویڈیو فیچرکی آزمائش جاری

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر بہت جلد اپنی ایپ میں ایک نئے اور حیرت انگیز فیچر کو شامل کرنے جا رہا ہے ، جس کے ذریعے صارفین اپنی ٹائم لائن پر یوٹیوب ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ نیا فیچر آنے کے بعد ، یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لیے صارفین کو الگ سے یوٹیوب ایپ پر ری ڈائریکٹ نہیں کرنا پڑے گا اور کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے صارفین کے لیے ٹوئٹر پر ویڈیو دیکھنا بہت آسان ہوگا۔

ٹوئٹر کے اس نئے فیچر کا تجربہ ابھی امریکا ، جاپان ، کینیڈا اور سعودی عرب میں کیا جارہا ہے۔

ٹویٹر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہم چار ہفتوں کے لیے نئے فیچر کی جانچ کریں گے اور نتائج کی بنیاد پر ، اس کو لانچ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر نےگزشتہ دنوں بھی دو نئے فیچرز کا اعلان کیا تھا جو ابھی جانچ کے مرحلے میں ہیں۔ ان فیچرز کے ذریعے صارفین آدھی کی بجائے مکمل تصویر دیکھ سکیں گے جب کہ 4k امیج کو بھی سپورٹ ملے گی۔ ان فیچرز کو اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارم پر فراہم کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے