وزیراعظم نے ٹیپو سلطان بننےکی کوشش کی اوربہادرشاہ ظفربن گئے : سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ حفیظ شیخ کو فارغ کر کےاچھا کام کیا لیکن پورا ٹبر اورکابینہ مہنگائی میں شامل ہے، وزیراعظم نےٹیپوسلطان بننےکی کوشش کی اوربہادرشاہ ظفربن گئے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت فی الفوراسٹیٹ بینک کا آرڈیننس واپس لےجو غلامی کا طوق ہے، آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو ‘ گو آئی ایم ایف گو’ تحریک شروع کریں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک کا وائسرائے بنایا جا رہا ہے، آئی ایم ایف کا وائسرائے چیزوں کا تعین کرےگا اور خون نچوڑےگا،ملک کے خلاف سازش ناکام بنانے کےلیے ہر حد تک جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مفادات حاصل کرنے والوں کا ٹولا ہے تاہم وہ آئی ایم ایف کی سازش ناکام بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے اور مل کر ایک پلیٹ فارم سے لائحہ عمل بنائیں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے