سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا

سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے،سندھ میں کورونا ایس اوپیز کی نئی پابندیاں، 6 اپریل سے شادی ہالز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں جلسے جلوسوں سمیت سماجی تقریبات پر مکمل پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق6 اپریل سے تمام شادی ہال بند ہوں گے اور ریسٹورنٹ میں اندر کھانے پر پابندی ہوگی،صوبے میں کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں نجی اور سرکاری اداروں میں آدھا عملہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی ایس او پیز 11 اپریل تک قابل عمل ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے