کابینہ نے نجی شعبے کیلیےکورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے نجی شعبے کے لیے کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ چینی ویکسین کین سائنو کی قیمت 4 ہزار 225 روپے مقرر کی گئی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ سندھ ہائی کورٹ کے حتمی فیصلہ کے بعد روسی ویکسین اسپوٹنک کی قیمت بھی مقرر کریں گے، 98 فیصد پاکستانیوں کو مفت ویکسین دستیاب ہوگی ، دو فیصد لوگ جو لائن میں نہیں کھڑے ہونا چاہتے ان کو قیمت پر ویکسین کی سہولت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کی دو لہروں کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا،کوشش کررہے ہیں کہ کورونا کی تیسری لہر کا بھی بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امپورٹر ویکسین تلاش کرکے لاتا ہے تو من مانی قیمت چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 43 کمپنیوں کی دوائیوں کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے، کسی دوائی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے