کورونا سے صحتیاب افراد کیلئے ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ہے، سائنسدانوں کا دعویٰ

امریکا میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا سے صحتیاب افراد کے لیے فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ہے۔

امریکا کے مہرے میڈیکل کالج کےسربراہ اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایڈوائزری کمیٹی میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جوپہلے ہی کورونا سےصحتیاب ہو چکےہیں ان کے لیے فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ہے۔

ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ کے مطابق یہ ایک ڈوز بھی ایسے افراد میں آئندہ کے لیے بہتر قوت مدافعت پیدا کر دیتی ہے اس لیے انہیں دوسری ڈوز دینا ویکسین کو ضائع کرنےکے برابر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ کروڑوں افراد کورونا سے ازخود صحتیاب ہو چکے لہٰذا انہیں 2 ڈوز لگوانے سے بہتر ہے کہ ویکسین انہیں دی جائےجو اس کے زیادہ مستحق ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے