کورونا سے آئی تاریکیاں بھی چھٹ جائیں گی، ایسٹر سنڈے پر پوپ فرانسس کا پیغام

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر سنڈے کا تہوار منا رہی ہے۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے منسوب اس تہوار کے موقع پر گرجا گھروں میں عبادات کی جاتی ہیں۔

ویٹی کن میں تقریب سے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک نیا آغاز ہمیشہ ممکن ہوتا ہے کیونکہ انسان کی تمام تر ناکامیوں کے باوجود خدا پھر سے نئی زندگی دے سکتا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ٹوٹے دلوں سے فن تخلیق ہو سکتا ہے، انسانیت کی باقیات سے تاریخ رقم کی جاسکتی ہے۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا نے مزید کہا کہ کورونا سے آئی تاریکیاں بھی چھٹ جائیں گی اور ہم ایک بار پھر روشنیوں میں زندگی گزار سکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے