سینیٹ: اپوزیشن کی تقسیم کے باوجود اپوزیشن کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

سینیٹ میں کورونا کی مہنگی ویکسین کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے سینیٹ میں مہنگی ویکسین کے خلاف قرارداد پیش کی جسے سینیٹ میں اپوزیشن کی تقسیم کے باوجود کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اپوزیشن کی قرارداد میں حکومت سے مفت یا اصل قیمت پر ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی قرارداد کے حق میں 43 ووٹ آئے اور اس کی مخالفت میں 31 ووٹ پڑے۔

دوسری جانب قرارداد اکثریت سے منظور ہونے پر حکومتی ارکان سیخ پا ہوگئے اور قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ اس قرارداد میں تو حکومت کو چارج شیٹ کیا گیا ہے جب کہ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج ایوان میں عجیب سی قرارداد منظور ہوئی، آج پوری دنیا انسداد کورونا پر عمران خان کی پالیسی کی معترف ہے۔

اس موقع پر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کوروناکو سیاست سے بالاتررکھیں کیونکہ کورونا نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے