کراچی: گلستان جوہر میں دکان میں دھماکا، 2 بچے اور خاتون جاں بحق

کراچی: گلستان جوہر میں محکمہ موسمیات کے قریب دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکا الجدید موڑ کے قریب یونیورسٹی روڈ پر ہوا جس کی شدت کی وجہ سے دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے عمارت اور ساتھ کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

پولیس کا بتانا ہےکہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جو یہ تعین کرے گا کہ آیا دھماکا بیٹریوں کی وجہ سے ہوا یا سلنڈر کا پھٹنا اس کی وجہ بنا تاہم ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثہ لگتا ہے جس میں دہشتگردی کے شواہد سامنے نہیں آ رہے۔

پولیس نے دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جب کہ جناح اسپتال کی ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ایک خاتون کی لاش بھی جناح لائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والے دونوں بہن بھائی ہیں جن کی شناخت فاطمہ اور عبداللہ کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر 4 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے