چیئرمین سینیٹ کا الیکشن: گیلانی نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈریوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کےالیکشن سے متعلق عدالتی فیصلے پر انٹراکورٹ اپیل دائرکردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر اپوزیشن لیڈر نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائرکی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے فاروق ایچ نائیک، جاوید اقبال وینس اور بیرسٹر عمر شیخ کے ذریعے انٹراکورٹ اپیل دائر کی جس میں سنگل بینچ کا عدالتی فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں7 ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے جس کے بعد پریزائیڈنگ افسر سید مظفر علی شاہ نے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیاب قرار دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے