ایچ ای سی کی خودمختاری ختم، صدر نے آرڈیننس کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت نے ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے دی۔

ہائرایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق 26مارچ سےہوگا جس سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خودمختاری ختم ہوجائے گی۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہےکہ ایچ ای سی کےتمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سےمشروط ہوں گے اور چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال جب کہ ارکان کی تعیناتی 4 سال کے لیے ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کو 26 مارچ کو عہدے سے ہٹایا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے