روپے اور سونے کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ 1.60 روپے گر گیا

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں آج بھی اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ڈالرکے مقابلے میں انٹربینک میں پاکستانی روپے کی قدر میں آج 16 پیسے کا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 153.01 روپے کا ہوگیا۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 52 پیسے کمی دیکھی گئی اور ایک یورو 181.54 روپے کیا گیا جب کہ برطانوی پاؤنڈ 1.60 روپے کی کمی سے 210.25 روپے، سعودی ریال 0.04 پیسے کمی سے 40.80 روپے کا ہو گیا۔

[pullquote]ملک میں سونےکی قدر میں معمولی اضافہ[/pullquote]

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج ایک سو روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 4 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکی قدر 86 روپے اضافے کے بعد89 ہزار 249 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 12 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 748 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے