65 سال سے زائد عمر افراد کیلئے کورونا ویکسی نیشن کا عمل مزید آسان

پاکستان میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا کی ویکسین لگوانے کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کے لیے بڑی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل جاری ہے جبکہ نجی اسپتال بھی کورونا کی ویکسین لگا رہے ہیں۔

اب 65 سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا عمل مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے شہری شناختی کارڈ کے ہمراہ کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

[pullquote]پاکستان میں کورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت[/pullquote]

کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےکورونا کی ایک اور ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے ’کورونا ویک‘ نامی ویکسین کی اجازت دی ہے جسے 2 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویک منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین ہے جو چین، برازیل انڈونیشیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک میں استعمال کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کورونا ویک کی ایفیشینسی 50 سے 60 فیصد کے درمیان ہے اور ویکسین کی افادیت کم ہے مگرتیسری لہر میں کارآمد ہوسکتی ہے، کورونا ویک کی ویکسین بھی دو ڈوز پر مشتمل ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ کورونا ویک ویکسین بھی چین کی تیار کردہ ویکسین ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے