بدھ : 14 اپریل 2021 کی اہم عالمی خبریں

[pullquote]افغانستان سے تمام امريکی فوجيوں کا انخلاء ستمبر ميں[/pullquote]

امريکا ميں گيارہ ستمبر سن 2001 کے حملوں کے عين بيس برس بعد رواں سال گيارہ ستمبر کو تمام امريکی فوجی دستے افغانستان کی سرزمين چھوڑ ديں گے۔ وائٹ ہاؤس نے اس خبر کی تصديق کر دی ہے۔ صدر جو بائيڈن افغانستان سے ملکی افواج کے انخلاء اور اس ملک کے ليے اپنی آئندہ کی حکمت عملی آج سہ پہر واضح کرنے جا رہے ہيں۔ دوحہ ميں طالبان کے ساتھ طے پانے والی ڈيل کے تحت امريکا نے يکم مئی تک اپنے تمام فوجيوں کو واپس بلانا تھا ليکن ايسا نہيں ہو رہا ہے۔ افغانستان ميں امريکا کی طويل ترين جنگ کے دوران بائيس سو فوجيوں کی جان گئی، بيس ہزار فوجی زخمی ہوئے جبکہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائيوں پر ايک ٹريلين ڈالر کی لاگت آئی۔

[pullquote]افغان طالبان کا استنبول ميں امن کانفرنس ميں شرکت سے انکار[/pullquote]

افغان طالبان نے اعلان کيا ہے کہ ان کے نمائندے آئندہ امن کانفرنس ميں شرکت نہيں کريں گے۔ دوحہ ميں طالبان کے سياسی دفتر سے ترجمان محمد نعيم نے بدھ کو بيان جاری کيا کہ جب تک تمام غير ملکی فوجی دستے افغان سرزمين نہيں چھوڑتے، طالبان ايسی کسی امن کانفرنس ميں شرکت نہيں کريں گے، جس ميں ان کے ملک کے بارے ميں فيصلہ سازی کی جائے۔ امريکا کی ثالثی ميں چوبيس اپريل سے ترک شہر استنبول ميں افغان امن کانفرنس ہونی ہے۔ تاہم اب اس اعلان کے بعد اس کانفرنس کا انعقاد خطرے ميں پڑ گيا ہے۔

[pullquote]نيوزی لينڈ: مساجد پر حملہ کرنے والا جيل کی صورت حال سے ناخوش[/pullquote]

نيوزی لينڈ ميں دو برس قبل مساجد پر حملے کرنے والا مجرم برينٹن ٹارنٹ قيدخانے کے حالات پر مقدمہ دائر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جمعرات کو آک لينڈ کی ايک عدالت ميں اس بات کا جائزہ ليا جائے گا کہ اسے سنائی گئی سزا قانون کے تقاضے پورے کرتی ہے يا نہيں۔ يہ اطلاع بھی ہے کہ اس نے جيل ميں ناقص حالات کے خلاف شکايت درج کرائی ہے، جس پر بھی غور کيا جائے گا۔ 51 افراد کے قاتل برينٹن ٹارنٹ کو گزشتہ برس مارچ ميں عمر قيد کی سزا سنا دی گئی تھی۔ اس نے کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر منظم حملہ کيا تھا، جسے لائيو ويڈيو کے طور پر نشر بھی کيا۔

[pullquote]سری لنکا ميں گيارہ تنظيموں پر پابندی[/pullquote]

سری لنکا ميں گيارہ مقامی و بين الاقوامی اداروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ بدھ کو ايک حکومتی ترجمان نے بتايا کہ ان اداروں پر شبہ ہے کہ وہ دہشت گردانہ رجحانات کے فروغ ميں ملوث ہيں۔ يہ پابندی انسداد دہشت گردی کے قوانين کے تحت صدارتی حکم نامے کے بعد لگائی گئی۔ القاعدہ اور اسلامک اسٹيٹ جيسی تنظيميں اس پابندی سے متاثر ہوئی ہيں۔ يہ امکان بھی ہے کہ صدر تمام کالعدم تنظيموں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم بھی جاری کر سکتے ہيں۔ ان تنظيموں سے روابط رکھنے، ان کی رکنيت حاصل کرنے، قيادت يا ان کی معاونت پر بيس سال قيد کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

[pullquote]بھارت: ايک دن ميں کورونا کے 184,372 نئے کيس[/pullquote]

بھارت ميں گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران 184,372 افراد ميں کورونا وائرس کی تشخيص ہوئی، جو ايک ہی دن ميں سب سے زيادہ کيسز کا نيا يوميہ ريکارڈ ہے۔ اب بھارت ميں کورونا کے متاثرين کی مجموعی تعداد لگ بھگ چودہ ملين ہو گئی ہے۔ 172,085 افراد اس وائرس کی وجہ سے ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔ بھارت ميں وبا کی قابو سے باہر صورت حال کے باوجود کمبہ ميلا جاری ہے جس ميں عوام بلا روک ٹوک حصہ لے رہے ہيں۔ مقامی پوليس کے مطابق آج بدھ کو بھی قريب ساڑھے چھ لاکھ افراد نے دريائے گنگا ميں ڈپکی لگائی۔ اس دوران لوگوں نے حفاظتی اقدامات اور سماجی فاصلے سے متعلق قوانين پر عملدرآمد بالکل نہيں کیا۔

[pullquote]امريکی انٹيليجنس کی رپورٹ : ايران اور شمالی کوريا کے بارے ميں تنبيہ[/pullquote]

امريکی انٹيليجنس کی ايک تازہ رپورٹ کے مطابق صدر جو بائيڈن کی انتظاميہ پر مکالمت کے ليے زور ڈالنے کے مقصد سے شمالی کوريا اس سال جوہری تجربات دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ دفاعی ماہرين کی تيار کردہ اس رپورٹ ميں يہ انکشاف کيا گيا ہے کہ کم جونگ ان کئی جارحانہ اقدامات کر سکتے ہيں، جن سے نہ صرف علاقائی سلامتی بلکہ امريکا کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ ستائيس صفحات پر مشتمل اس رپورٹ ميں امکان ظاہر کيا گيا ہے کہ پيونگ يانگ حکومت انٹر کانٹينينٹل بيلسٹک ميزائل کے تجربات بھی شروع کر سکتی ہے۔ اسی رپورٹ ميں ايرانی جوہری پروگرام کا بھی تذکرہ ہے، جس ميں تنبيہ کی گئی ہے کہ ايران کے حاليہ اعلان کے بعد يہ ملک جوہری ہتھياروں کے حصول کے ايک قدم اور قريب آن پہنچے گا۔

[pullquote]ايران نے يورينيم کی ساٹھ فيصد تک افزودگی کا عمل شروع کر ديا[/pullquote]

ايران نے اعلان کيا ہے کہ آئندہ ہفتے سے يورينيم کی ساٹھ فيصد تک افزودگی کا عمل شروع کر ديا جائے گا۔ اس کی تصديق انٹرنيشنل اٹامک انرجی ايجنسی (IAEA) کے ليے ايرانی سفير کاظم غريب آبادی نے بدھ کو کی۔ انہوں نے مزيد بتايا کہ يہ عمل نطنز کے جوہری پلانٹ پر شروع ہو گا۔ واضح رہے کہ نطنز ميں اس اہم جوہری پلانٹ پر چند روز قبل ايک حملہ کيا گيا تھا، جس کا الزام ايران نے روايتی حريف ملک اسرائيل پر عائد کيا ہے۔

[pullquote]امريکی وفد کا دورہ تائيوان[/pullquote]

امريکی صدر جو بائيڈن نے تائيوان کی حمايت ميں وہاں ايک غير سرکاری وفد روانہ کيا ہے۔ يہ امريکی وفد آج ہی تائے پے پہنچ رہا ہے۔ امريکی وفد ايک ايسے نازک وقت پر خطے ميں پہنچ رہا ہے، جب چين نے تائيوان کے قريب جنگی مشقيں شروع کر رکھی ہيں۔ بيجنگ حکومت نے ان مشقوں کو جنگ کی تياری قرار ديا ہے۔ تائيوان کئی مرتبہ چينی مشقوں ميں اپنی فضائی و سمندری حدود کی خلاف ورزی کی شکايت کرتا آيا ہے۔ ايسے موقع پر امريکی وفد کا دورہ واشنگٹن اور بيجنگ کے تعلقات ميں مزيد خرابی کا باعث بنے گا۔

[pullquote]افغانستان ميں عورتوں اور بچوں پر حملوں ميں اضافہ[/pullquote]

افغانستان ميں اقوام متحدہ کے مشن (UNAMA) نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی ميں سويلين ہلاکتوں ميں اضافے پر تشويش ظاہر کی ہے۔ جنوری تا مارچ پر تشدد واقعات ميں 573 شہری ہلاک جب کہ 1,210 شہری زخمی ہوئے۔ يہ گزشتہ برس اسی عرصے سے انتيس فيصد زيادہ ہيں۔ ان ميں اکسٹھ فيصد خونريز واقعات ميں باغی گروپ ملوث تھے۔ ايک اور اہم پہلو يہ ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی ميں خواتين پر حملوں ميں سینتيس فيصد اور بچوں پر حملوں ميں تيئیس فيصد کا اضافہ ديکھا گيا۔ اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل کی خصوصی مندوب برائے افغانستان ڈيبرا لائنز نے بالخصوص عورتوں اور بچوں کو ہدف بنانے پر تشويش ظاہر کی ہے۔

[pullquote]افغانستان سے تمام امريکی فوجيوں کا انخلاء ستمبر ميں[/pullquote]

امريکا ميں گيارہ ستمبر سن 2001 کے حملوں کے عين بيس برس بعد رواں سال گيارہ ستمبر کو تمام امريکی فوجی دستے افغانستان کی سرزمين چھوڑ ديں گے۔ وائٹ ہاؤس نے اس خبر کی تصديق کر دی ہے۔ صدر جو بائيڈن افغانستان سے ملکی افواج کے انخلاء اور اس ملک کے ليے اپنی آئندہ کی حکمت عملی آج سہ پہر واضح کرنے جا رہے ہيں۔ دوحہ ميں طالبان کے ساتھ طے پانے والی ڈيل کے تحت امريکا نے يکم مئی تک اپنے تمام فوجيوں کو واپس بلانا تھا ليکن ايسا نہيں ہو رہا ہے۔ افغانستان ميں امريکا کی طويل ترين جنگ کے دوران بائيس سو فوجيوں کی جان گئی، بيس ہزار فوجی زخمی ہوئے جبکہ القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائيوں پر ايک ٹريلين ڈالر کی لاگت آئی۔

[pullquote]نيٹو اور برطانيہ بھی افغانستان سے انخلاء کی تياريوں ميں[/pullquote]

امريکا کی جانب سے افغانستان سے اپنی افواج کے انخلاء کے اعلان کے بعد مغربی دفاعی اتحاد نيٹو نے بھی کہا ہے کہ ستمبر تک نيٹو کے دستے بھی افغان سرزمين چھوڑ ديں گے۔ اس سلسلے ميں نيٹو کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ کا آج ہی ايک اجلاس جاری ہے۔ افغانستان ميں نيٹو کے نو ہزار چھ سو فوجی تعينات ہيں، جن ميں سے لگ بھگ ڈھائی ہزار امريکی ہيں۔ دريں اثناء برطانيہ نے بھی کہہ ديا ہے کہ وہ بھی ستمبر تک اپنی فوج کو واپس بلانے کی تياری ميں ہے۔ نيٹو کے مشن ميں ساڑھے سات سو برطانوی فوجی بھی شامل ہيں۔

[pullquote]افغان طالبان کا استنبول ميں امن کانفرنس ميں شرکت سے انکار[/pullquote]

افغان طالبان نے اعلان کيا ہے کہ ان کے نمائندے آئندہ امن کانفرنس ميں شرکت نہيں کريں گے۔ دوحہ ميں طالبان کے سياسی دفتر سے ترجمان محمد نعيم نے بدھ کو بيان جاری کيا کہ جب تک تمام غير ملکی فوجی دستے افغان سرزمين نہيں چھوڑتے، طالبان ايسی کسی امن کانفرنس ميں شرکت نہيں کريں گے، جس ميں ان کے ملک کے بارے ميں فيصلہ سازی کی جائے۔ امريکا کی ثالثی ميں چوبيس اپريل سے ترک شہر استنبول ميں افغان امن کانفرنس ہونی ہے۔ تاہم اب اس اعلان کے بعد اس کانفرنس کا انعقاد خطرے ميں پڑ گيا ہے۔

[pullquote]ترکی اور مصر کے تعلقات بہتری کی جانب[/pullquote]

ترکی اور مصر کے تعلقات بحالی کی جانب بڑھ رہے ہيں۔ آج ترک وزير خارجہ نے مصر کے ساتھ ايک نئے باب کے آغاز کی بات کی۔ دونوں ممالک کے نمائندگان آئندہ چند ايام ميں بات چيت کرنے والے ہيں۔ آٹھ سال قبل اخوان المسلمون کے سربراہ محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے بعد ترکی نے مصر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر ليے تھے۔ تب سے دونوں ممالک ميں کشيدگی پائی جاتی تھی تاہم گزشتہ ماہ ہی ترکی نے يہ انکشاف کيا کہ انقرہ اور قاہرہ کی سفارتی سطح پر رابطہ کاری جاری ہے اور دونوں ممالک تعلقات ميں بہتری کے خواہاں ہيں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے