رمضان المبارک میں سستاترین سودا بیچنے والا ضلع خیبر کا نرنجن سنگھ

ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ہونے کے باوجود ضلع خیبرکا نرنجن سنگھ رمضان المبارک میں بلامنافع سودا بیچتا ہے۔

مادہ پرستی کے اس دورمیں ضلع خیبر میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والا تاجر نرنجن سنگھ ہر سال ماہ رمضان میں منافع ترک کر دیتا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نرنجن سنگھ کا کہنا تھا کہ سال کے 11مہینے پیسے مگر رمضان اللہ کی رضاکمانے کا موقع ہے۔

نرنجن کی دکان میں سستا ترین سامان فروخت ہوتے دیکھ کر ایک طرف گاہک حیران ہیں تو دوسری طرف جمرود بازار کے سارے دکاندار بھی پریشان ہیں۔

ضلع خیبرکےجمرود بازار میں قائم نرنجن سنگھ کا قدیم کریانہ ا سٹور جہاں ہر سال رمضان کے تقدس کی خاطر اشیائے خور و نوش بغیر منافع کے فروخت کی جاتی ہیں۔

رمضان میں منافع ترک کرنے کی وجہ سے دکان کا کرایہ اور مزدوروں کی تنخواہیں نرنجن سنگھ کو اپنی جیب سے ادا کرنا پڑتی ہیں جس پر خریدار نرنجن سنگھ کی خدا ترسی کے معترف جبکہ دیگر تاجر پریشان ہیں۔

گراں فروشی کے عفریت میں ملوث تاجروں کے لیے نرنجن سنگھ ایک قابل تقلید مثال ہے جس پر عمل کر کے ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے