کورونا، بھارت میں ایک اور ہلاکت خیز دن، 2 لاکھ 60 ہزار کیسز بھی رپورٹ

بھارت میں کورونا وبا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتی جا رہی ہے اور مسلسل چوتھے روز 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد کورونا کیسز اور 1500 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو رواں برس اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے۔

معروف برطانوی سائنسدان ڈینی آلٹمین کے مطابق یہ حیران کن ہے کہ بھارت سے آنے والوں پر ہوٹل میں رہنے کی شرط بھی نہیں، بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈال دیا جانا چاہیے۔

پروفیسر ڈینی آلٹمین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کے کم ہوتے ہوئے کیسز کے باوجود کورونا کی بھارتی قسم پھر سے کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔

برطانیہ کی کمیٹی برائے ویکسی نیشن اینڈ ایمیونائزیشن کے پروفیسر ایڈم فن کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سے پیدا ہونے والی مدافعت کے وائرس میں تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔

دوسری جانب فرانس، ترکی، پولینڈ، یوکرین، ایران اور برازیل میں بھی کورونا کے باعث صورتحال خراب ہو گئی ہے۔

ادھر فرانس نے برازیل، ارجنٹین، چلی اور جنوبی افریقا سے آنے والوں پر 10 دن کے قرنطینہ کی شرط عائد کر دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے