پاکستان میں طاقتور قانون سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم جیسے الائنس بناتا ہے : وزیراعظم

نوشہرہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان میں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا اس لیے پی ڈی ایم جیسے الائنس بناتا ہے۔

نوشہرہ میں جلوزئی ہاؤسنگ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جلوزئی میں منصوبے سے کم آمدنی والے طبقے کو گھر میسر آسکے گا، ہماری حکومتوں نے آج تک ان لوگوں کے بارے میں سوچا ہی نہیں کہ چھوٹی دکان والے کی بھی خواہش ہوگی کہ اس کا اپنا گھر ہو، جس کے بیوی بچوں کے سرپر چھت نہ ہو تو یہ انسان کا سب سے بڑا خوف ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس پیسے نہیں کہ ہر آدمی کو گھر بناکر دے، دنیا میں کوئی حکومت یہ نہیں کرسکتی، اس کا ایک ہی طریقہ ہےکہ بینکوں کو قرض دینے کا کہیں، کوشش ہے کہ سستے گھر حکومت کی زمین پر بنیں، وفاقی حکومت ہر گھر پر 3 لاکھ روپے دے رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی بالادستی کی جدوجہد کررہے ہیں، قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتا ہے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا، بنانا ری پبلک میں طاقتورکے لیے الگ قانون ہوتا ہے، یہاں طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا اس لیے پی ڈی ایم جیسے الائنس بناتا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ طاقتور کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہمیں عام لوگوں کے قانون کی طرح نہ رکھو، ہم خاص لوگ ہیں، یہ چوری کریں، ڈاکا ڈالیں اور منی لانڈرنگ کریں انہیں قانون کے نیچے نہیں لایا جائے، اسی طرح شوگر مافیا مہنگی چینی بیچ کر پیسے بناتی ہے اور یہ مافیا ٹیکس نہیں دیتی، کچھ کریں تو شوگر مافیا بھی کہتی ہےکہ ہم خاص لوگ ہیں، ساری جگہ ایسے مافیا بیٹھے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے