مودی صاحب ،آپ پاکستان آئیں نا

بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ’چیئرمین کی درخواست‘ پر جمعہ کی شام عمران خان اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وکاس سوراپ نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر نریندر مودی نے دہلی میں ان سے ملاقات کی۔

بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ پیش رفت کو سراہا اور کہا کہ ان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر چیمہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے عمران خان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

عمر چیمہ نے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کہ عمران خان جو انڈیا ٹوڈے کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت میں ہیں انھوں نے جمعہ کے روز نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے اس ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

151211142452_imran_modi_640x360_indianmea_nocredit
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر نئی دہلی میں موجود ہیں۔ اس کانفرنس کا انعقاد انڈیا ٹوڈے کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کی سینٹرل انفارمیشن سیکریٹری شیریں مزاری نے ایک ٹویٹ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات کے بارے میں بتایا تھا۔

یاد رہے کہ عمران خان نے چند روز قبل عمران خان نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب کو تنقید کا نشانہ اس وقت بنایا تھا جب یہ خبریں منظر عام پر آئیں کہ دونوں رہنماؤں نے کھٹمنڈو میں خفیہ میٹنگ کی تھی۔

یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب چند روز قبل ہی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں شرکت کی۔ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان اور مشیر برائے خارجہ امور سے ملاقاتیں بھی کیں اور مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے