دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانےجیسےچل رہے ہیں اس طرح مزیدنہیں چل سکتے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے جس طرح چل رہے ہيں اس طرح نہيں چل سکتے، سفارتخانوں کا نوآبادیاتی دور والا رویہ ناقابل قبول ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے دنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے ویڈیو لنک پر خطاب کیا اور کہا کہ سعودی سفارتخانے سے پریشان کن اطلاعات مل رہی تھیں، فیڈ بیک اچھا نہيں تھا، سمندر پار پاکستانی بڑا سرمایہ ہيں ، ان ہی کے ترسیلات کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہماری نسبت بھارتی سفارتخانے سرمایہ لانے کے لیے بہت زيادہ متحرک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ خواہش ہےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے سفیروں کا رویہ اچھا ہو، سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانےکا فیڈ بیک مانگا تو وہ حیران کن تھا، بدقسمتی سےپاکستانی سفارتخانوں کااپنےشہریوں سےمناسب رویہ نہیں ہوتا، پاکستان سٹیزن پورٹل پربھی پاکستانی سفارتخانے سےمتعلق شکایات ملیں، سفارتخانوں کا کام اپنے شہریوں کو سروس دیناہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانےجیسےچل رہے ہیں اس طرح مزیدنہیں چل سکتے، پاکستانی سفارتخانوں سےاپنےشہریوں کو17مختلف خدمات فراہم کی جاتی ہیں، سفارتخانوں کانوآبادیاتی دوروالا رویہ قبول نہیں ، سعودی عرب،متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانوں سےمتعلق شکایات زیادہ ہیں اور سعودی عرب اور یواےای سے ہی سب سےزیادہ ترسیلات پاکستان آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانوں اورشہریوں میں رابطےکانظام نہیں،سٹیزن پورٹل پرسفارتخانوں میں غیر ضروری تاخیرکی شکایات ملیں، سفارتی عملےکےناروارویےپرنظر رکھنےکا بھی کوئی نظام نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے