امریکہ اور پاکستان کے درمیان علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز

تجارتی کھیپ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی ٹرانزٹ نظام کے استعمال کی اولین کامیابی ہے

اسلام آباد : امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ مل کر تجارت کے سلسلے میں پہلی بین الاقوامی کھیپ پاکستان سے شروع کردی، جو اقوام متحدہ کے بین الاقوامی روڑ ٹرانسپورٹ کنونشن (ٹی آئی آر) کے مطابق ہے۔ یہ بین الاقوامی کسٹم ٹرانزٹ سسٹم ہے جو سرحدوں پر نگرانی کے سسٹم کو تیز کرکے تجارت کو آسان بناتا ہے۔ یو ایس اے آئی ڈی کی ریجنل اکنامک انٹیگریشن ایکٹوٹی (پی آر ای آئی اے) نے تجارت کے اِس پائلٹ پروجیکٹ کو تیکنیکی اور مالی معاونت فراہم کی۔ یہ تجارتی کھیپ پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان پانچ تجارتی منصوبوں کی سیریز میں سے پہلی ہے، جس کو انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ کمپنی (ٹی سی ایس) کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔ اِس ابتدائی تجارتی سرگرمی سے وسطی ایشیا اور اس سے آگے بین الاقوامی راہداری کیلئے مختلف راستوں کی عملداری کی جانچ ہوگی۔ اور اس تجارتی سفر کے دوران آپریشنل اور لاجسٹک چیلنجز کو تحریری طور پر ریکارڈ کیا جائے گا۔ یہ ٹرائل شپمنٹ ہربل ادویات کی ہوگی، جو کراچی سے روانہ ہوکر افغانستان سے ہوتے ہوئے تاشقند اور ازبکستان جائے گی۔

شپمنٹ کراچی سے 28 اپریل کو روانہ ہوگی اور کراچی کابل ترمیز تجارتی راستے سے ہوتے ہوئے 3 مئی کو تاشقند پہنچے گی۔ یو ایس اے آئی ڈی کی مشن ڈائرکٹر جولی کونین کا کہنا ہے کہ تاشقند جانے والی اس پہلی کھیپ سے دونوں اطراف کے تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان اعتماد کی فضا قائم ہوگی جس کے نتیجے میں وہ تجارت کیلئے ٹی آئی آر کا استعمال کرسکیں گے جس سے علاقائی تجارت کو وسعت اور فروغ ملے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے