سندھ کا پانی روک کر پی ٹی آئی کراچی کو سزا دے رہی ہے، بلاول کا الزام

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں پانی کی قلت کے حوالے سے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے بیان میں بلاول کا کہنا تھاکہ سندھ کا پانی روک کر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کو سزا دے رہی ہے، پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے سندھ میں پانی کا بحران پیدا کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کی کمی ہوئی۔

پی پی چیئرمین نے جہلم لنک کینال کو فوری طورپر بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی نے غیرقانونی تونسہ پنجند لنک کینال کو بند کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے