ایک شخص کے معاملے کو اچھالنا ٹھیک نہیں: خورشید شاہ

قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ایک شخص کے معاملے کو اچھالنا ٹھیک نہیں، وزیراعظم جب پاکستان کے دورے پر آئیں گے تو ان سے پوچھوں گا کہ کیا سندھ کو دھمکی دینے میں ان کا ہاتھ ہے؟

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ایک بھی ستون گرایا گیا تو پوری عمارت ہی گرجائے گی،میاں صاحب سے کہا تھا آستین کے سانپ ہیں جو لڑرہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان کے دورے پر آئیں گے تو اسمبلی میں ان سے بات کروں گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف حکومت نے اسحاق ڈار سے بیان دلوایا کہ منی لانڈرنگ کی۔کیا پنجاب میں دہشتگردی ختم ہو گئی ؟تین صوبوں میں کچھ نہیں ہورہا صرف سندھ کو پکڑا ہوا ہے ،یہ فیڈریشن کے ساتھ کھیل کھیلا جارہا ہے

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف نیا قانون بنانا چاہیے ،انصاف قانون اور عدلیہ سے ہی ملے گا،رینجرز نے اچھا کام کیا تعریف کرتاہوں ۔اچھے کام پر پانی نہ ڈالیں ۔کرپشن کے خلاف نیاقانون اسمبلی میں آیا توپی پی نافذ کرانے میں سب سے آگے ہوگی۔

انہوں نے عمران خان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کی دعوت مانگنا اچھی بات نہیں ،کچھ اپنی عزت ،انا اوروطن کا خیال کرناچاہیے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے